رائٹر ناصر ادیب کو بالی ووڈ فلمیں لکھنے کی آفرز ملنے لگیں

 رائٹر ناصر ادیب کو بالی ووڈ فلمیں لکھنے کی آفرز ملنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)1979 کی پاکستان کی کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ اور 2022 کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے والے سکرین رائٹر ناصر ادیب کو بالی ووڈ فلمیں لکھنے کی آفرز ملنے لگیں۔ناصر ادیب نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شاندار پذیرائی کے بعد انہوں اب بالی ووڈ سے فلمیں لکھنے کی آفرز موصول ہورہی ہیں۔انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں اتنی صلاحیت نہیں رکھتا تھا لیکن یہ اللہ کا مجھ پر کرم ہے کہ فلم ہٹ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی نعمتوں پر خوش ہوں، جو بھی وہ مجھے نواز دے، میں کامیابی یا ناکامی کے بعد بدلتا نہیں ہوں بلکہ بالکل ویسا ہی ہوں، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ عزت اور بے عزتی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
ناصر ادیب نے بتایا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد مجھے بالی ووڈ سے ایک آفر ہوئی تھی، انہوں نے مجھے جٹ جونا 2کا سکرپٹ لکھنے کےلئے دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے (دی ریٹرن آف جٹ جونا)لکھی اس فلم کی ریلیز کے بعد مجھے بھارت سے دو اور آفرز آئیں جوکہ ایک دو دن میں فائنل ہوجائیں گی تو سکرپٹ رائٹنگ کےلئے کینیڈا جاﺅں گا۔

مزید :

کلچر -