48 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے41 ملزمان گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنےوالوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 41 ملزمان کو گرفتارکر لیا ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ لاہور کی اہم شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے15 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 16 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ملزمان سے درجنوں پینگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی زوہیب رانجھا کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ہوائی فائرنگ کرنے والے11ملزمان کو بھی حراست میں لیا۔
ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔