پتنگ سازوں ‘فروشوںکےخلاف کریک ڈاﺅن ‘5 ملزم گرفتار 

  پتنگ سازوں ‘فروشوںکےخلاف کریک ڈاﺅن ‘5 ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویژن پولیس نے پتنگ سازی اور خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاﺅن پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر ملزمان کے قبضہ سے 1030 پتنگیں، 50 سے زائد کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 10 ڈور کے پنے، 2000 گڈی پیپر، 2000 بانسی تیلے اور پتنگ سازی کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا شاہدرہ ٹاﺅن سے 4 ، شاہدرہ سے پتنگ فروش کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں پتنگ ساز نوید، احسان، اعجاز، فیصل اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

مزید :

علاقائی -