ننکانہ ،2موٹر سائیکلوں میںٹکر، 13 سالہ لڑکا جاں بحق، لڑکی سمیت 2افراد زخمی
ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی )دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک لڑکاجاں بحق جبکہ لڑکی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 291 کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 13 سالہ فیضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 35 سالہ اللہ وسایا اور 18 سالہ کائنات شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کے عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔