نولکھا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)نولکھا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں پناہ گاہ کے قریب فٹ پاتھ پر نامعلوم 55سالہ شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کا اطلاع دی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ایدھی ترجمان کا کہناہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ۔