امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ  خاتون سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آو رگرفتار

  امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ  خاتون سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آو رگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ریاست مسی سپی میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور کوگرفتار کرلیاگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسی سپی کے قصبے ٹیٹ کاونٹی میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے سابقہ بیوی سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مسلح شخص نے مختلف مقامات پر لوگوں کو قتل کیا ، واقعہ میں ملوث 52 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے قبل اس نے قریبی گھر میں داخل ہوکر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید دو افراد کو قتل کیا، جبکہ اسی علاقے سے مزید دو افراد کی بھی گولیاں لگی نعشیں برآمد ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کے گورنرکا کہنا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں ۔ واشنگٹن گن وائلنس آرکائیو کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک یہ امریکا میں فائرنگ کا 73واں واقعہ ہے۔
 فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -