ترکیہ،12 روز بعد ملبے سے بچے  سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیاگیا

  ترکیہ،12 روز بعد ملبے سے بچے  سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے شہر انطاکیہ میں زلزلے کے 296 گھنٹے بعد ملبے سے بچے سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیاگیا ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے دو بڑے زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوچکے ہیں ترکیہ میں زلزلوں کے 12 روز بعد شہر انطاکیہ میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیموں نے بچے سمیت 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکالے جانےوالے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبے سے نکالا گیا 12 سالہ بچہ ہسپتال میں انتقال کرگیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قہرمان ماراش میں ملبے سے زندہ نکالے جانے والی 17 سالہ لڑکی کی ٹیلی فون پر ہمت بندھائی۔دوسری جا نب تر کیہ میں لگ بھگ 200 متاثرہ مقامات پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں 7 ہزار سے زائد ماہرین نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کا معائنہ مکمل کرلیاگیا اس حوالے سے ترک اربانائزیشن وزیر کا کہناہے کہ تعمیر نو کا کام مارچ میں شروع کیا جائے گا اور کوئی عمارت تین سے چار منزلہ سے بلند نہیں ہوگی۔
ترکیہ زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -