سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی  لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد

سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی  لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانےوالے سکیورٹی آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ریگولیٹر کی جانب سے کہا گیا پیمرا نے ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے کیے جانےوالے کسی بھی سکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔بیان میں کہا گیا ٹی وی چینلز صرف وہ معلو مات نشر کرسکیں گے جو انہیں اداروں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے پیمرا کی جانب سے یہ پابندی کراچی کے پولیس چیف کے دفتر پر کالعدم تحریک طالبان پا کستا ن کے حملے کے ایک روز بعد عائد کی گئی۔
پابندی عائد

مزید :

صفحہ اول -