جیل بھرو تحریک کا پہلہ مرحلہ 8شہروں میں 28فروری تک چلے گا،شیڈول جاری

  جیل بھرو تحریک کا پہلہ مرحلہ 8شہروں میں 28فروری تک چلے گا،شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و فوکل پرسن ”جیل بھرو تحریک “ اعجاز چوہدری نے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے لا ہور سے 22فروری کو تحریک کا آغاز ہوگا اور 8شہروں میں 28فروری تک پہلا مرحلہ ختم ہوگا،عمران خان کو گرفتاری سے استثنیٰ نہیں ، پارٹی نے فیصلہ کرنا کب کس نے گرفتاری دینی ہے، جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس سے لڑائی ہمارا مقصد نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جیل روڑ پر پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعجاز چوہدری نے کہا کراچی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے شہداءکےلئے دعا کرتے ہیں ۔دہشت گردی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں جس پر پی ٹی آئی کو تشویش ہے ، حکو مت کی ترجیحات دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا کر خوفزدہ کرنا ہے۔ عمران خان نے بدھ 22فروری کو جیل بھرو تحریک کااعلان کیا ہے جسے پر امن طر یقے سے چلائیں گے۔ جلاﺅ ،گھیراﺅ، پولیس سے لڑائی ہماری تحریک کا مقصد نہیں ہے،جیل بھرو تحریک میں عام آدمی بھی شریک ہوگا۔ چودہ جنوری پنجاب اور اٹھارہ جنوری کو کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی اب جلد الیکشن ہونے چاہئیں، ملک میں الیکشن نہیں کروائے جا رہے جس سے آئین و جمہوریت پامال ہو رہا ہے،اگر نوے روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو سمجھا جائےگا آئین کو توڑ دیا گیا،پہلے کی طرح امپورٹڈ حکمران بیرون ملک چلے جائیں گے ،مجرم مفرور ہیں جس سے غریب قوم پیچھے رہ جائےگی۔گورنر کہتا ہے اسمبلی نہیں توڑی تو تاریخ کا اعلا ن نہیں کروں گا ،کے پی میں ضمنی الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دی جا رہی،عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،بلدیاتی انتخابات کروانے کا عدالتوں نے کہا تو پھر بھی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا۔جیل بھرو تحریک کا آغاز بدھ کے روز لاہور سے ہوگا اس سے پہلے حلف لیاجائےگا جس کے بعد دو سو لوگ گرفتاری کےلئے جائیں گے ۔ جیل بھرو تحریک لاہور کے بعد پشاور راولپنڈی، گوجرانوالہ،ساہیوال اور فیصل آباد سمیت آٹھ شہروں میں بائیس فروری سے 28فروری تک تحریک کا پہلا مرحلہ ختم ہوگا۔ بڑے شہروں سے ہر گزرتے دن گرفتاریاں دیں گے، یہ ہمیں جیل سے ڈرا رہے ہیں، ہم جیلیں بھر دیں گے۔
جیل بھر و شیڈول

مزید :

صفحہ اول -