کراچی حملے کی تحقیقات 5رکنی کمیٹی قائم، 2دہشتگرد کی شناخت ہو گئی

  کراچی حملے کی تحقیقات 5رکنی کمیٹی قائم، 2دہشتگرد کی شناخت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) کراچی پولیس چیف کے دفتر پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کے پی او پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار لارک کریں گے جبکہ ٹیم میں ڈی آئی جی ساو¿تھ زون عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی سی آئی اے محمد کریم خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی کراچی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔پانچ رکنی کمیٹی کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات اور تفتیش کرے گی جبکہ کمیٹی کے چیئرمین معاملے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے مزید ممبرز کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔راچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ۔ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پردہشتگرد حملے میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ایک دہشتگرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔ سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید 2 پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کی جب کہ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی، دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا۔ وزیراعظم نے حملے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کراچی حملہ

مزید :

صفحہ اول -