ہشتنگری میں گیس پائپ لائن زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ،دکاندار زخمی 

  ہشتنگری میں گیس پائپ لائن زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ،دکاندار زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے علا قے ہشت نگری دلہ زاک روڈ خو شحال بازار میں گیس پا ئپ لا ئن زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک دکاندار معمو لی زخمی ہو گیا جبکہ تین دکا نو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دلہ زاک روڈ خو شحال بازار میں گیس پا ئپ لا ئن زوردار دھما کہ سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک شخص معمو لی ذخمی ہو گیا جنہیں علا ج معا لجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا گیس دھما کہ سے تین دکا نو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا اور بازار میں بھگڈر مچ گئی۔