شاہ قبول میں رشتہ کے تنازعہ  پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا 

  شاہ قبول میں رشتہ کے تنازعہ  پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)شا ہ قبول پولیس سٹیشن کی حدود رشتہ کے تنا زعہ پر بھائی نے بھا ئی کو فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا۔ واقعا ت کے مطا بق گزشتہ روز مسما ة حسن زر ی زو جہ سید آغة شاہ سکنہ آسیہ گیٹ نے رپو رٹ در ج کرا تے ہو ئی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کیسا تھ گھر میں بیٹھی ہو ئی تھی کہ اسی دوران اسکا دیو ر سید حسین شاہ ولد سیدعبداللہ شاہ اور اسکا بیٹا صدا م حسین ولد سید حسین شاہ سا کنا ن آ سیہ گیٹ نے آ کر ان پر انددھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں سید آغا ہ شاہ ولد سید عبداللہ شاہ عمر 55سال شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے مد عیہ نے بتایا کہ اسکے شوہر اور ملزمو ں کے ما بین رشتہ کا تنا زعہ تھا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔