رواں سال ایک لاکھ سے زائد پودے لگائیں جائیں گے ،ریحان گل خٹک
ٹانک(نمائندہ خصوصی) اس سال ایک لاکھ سے زائد پودے لگائیں جائیں گے۔ُڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ریحان گل خٹک نے ڈی سی ہا¶س میرانشاہ میں دیار کا پودہ لگا کر شجرکاری مہم 2023 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر شمالی وزیرستان احسان بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہا کہ پودے لگا کر اپنے ماحول کو بہتر بنانا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہم شمالی وزیرستان میں وسیع سطح پر شجر کاری کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر شمالی وزیرستان احسان کو ہدایت کی کہ وہ اس شجر کاری مہم میں سکولوں کے طلباءسول سوسائٹی اور مختلف محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر ضلع شمالی وزیرستان میں ریکارڈ سطح پر شجر کاری کریں۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر نے ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کو بتایا کہ انہوں نے شمالی وزیریستان کے مختلف سکولز طلباءاور سول سوسائٹی میں ایک لاکھ دو ہزار پودے شجرکاری کے لیے پہلے سے تقسیم کر دیے ہیں۔ اور مزید پودے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک شمالی وزیرستان کے عوام پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے کر ماحول کو خوشگوار بنانے میں شریک ہو۔۔۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر احسان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک لاکھ سے زائد پودے لگائیں جائیں گے۔احسان نے یہ بھی کہا کہ شمالی وزیرستان کے تمام تحصیلوں میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اور انشاءمحکمہ فارسٹ اس مہم کو کامیاب۔ بنانے کے لئے دن رات اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائگی