رنگ نو ڈاٹ کام کے تحت رائٹرز ایوارڈزکی تقریب آج ہوگی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)رنگ نو ڈاٹ کام کی چوتھی سالگرہ کےموقع پرایوارڈز2023 کی تقریب آج اتوارکو 12 بجے دن کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ تقریب کےمہمان خصوصی چیئرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد ہوں گےجبکہ دیگرمہمانان گرامی میں معروف شاعر،ادیب ودانشورپروفیسرخیال آفاقی،ادیب دانشور،محقق ونقاد رانا خالد محمود قیصر،جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب اسلم خان ، ڈائریکٹراربن نفسیاتی ومنشیات اسپتال سید صلاح الدین ،الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ کے نمائندگان محمد اصغراورعدنان احمد ہوں گے۔تقریب میں تقریب میں معروف نعت خواں یاسرسہروردی، سینئرصحافی غلام مصطفی سید خصوصی شرکت کریں گے۔تقریب میں تقریب میں مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرزاوررنگ کے بہترین قلم کاروں میں مختلف کیٹگریزمیں ایوارڈزاوراسناد تقسیم کی جائیں گی۔تقریب میں نیٹی جیٹی کےپل سےچھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون اوراس کے بچوں کوڈوبنے سے بچانے والے نوجوانوں علی حسن ودیگر کو پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ دیئےجائیں گے ۔