سیکیورٹی ایک اجتماعی ذمہ داری جو عوام کے تعاون کے بغیر کافی مشکل ہے ،محکمہ داخلہ

  سیکیورٹی ایک اجتماعی ذمہ داری جو عوام کے تعاون کے بغیر کافی مشکل ہے ،محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ اور آپ کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں تاہم، سیکیورٹی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جو عوام کے تعاون کے بغیر کافی مشکل ہے اسلئے پشاور اور گردونواح کے تمام ذمہ دار شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک فرد اور سر گرمی کی اطلاع یا کوئی بھی متعلقہ چیز جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد دے سکتی ہے، اس کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشنز /آرمی چیک پوسٹس پریا فون نمبرات 15,1125,03361816106,03251855653 پر دیں،اطلاع دینے والے کی ذاتی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو عوام کے تعاون کے بغیر شکست نہیں دے سکتے۔