پاکستان 90 ارب روپے کی کیڑے مار ادویات درآمد کررہا ہے،زرعی ماہرین
فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان 90 ارب روپے کی کیڑے مار ادویات درآمد کر رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ زراعت میں کیمیکل ادویات کے استعمال سے پیدا ہونے والے اجناس کو کھانے سے انسانوں میں عدم برداشت جیسے منفی رویے پروان چڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زرعی ماہرین نے تربیتی ورکشاپ کے بعنوان ایفلاٹاکسن بائیو کنٹرول - اختراعی حکمت عملی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ کا انعقاد شعبہ اینٹومولوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،CABI، PARC اور NARC کے اشتراک سے کیا گیا۔، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر زراعت کے شعبے میں بائیو پیسٹیسائیڈز کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اجناس کو بیماریوں سے بچانے کیلئے کیمیائی کنٹرول کا استعمال نہ صرف متعدد بیماریوں کا باعث بن رہا ہے حکومت کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ملکی زراعت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔