امپورٹڈ حکومت معاشی استحکام پیدا کرنے میں ناکام ہوچکی ،عمران علی شاہ
لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پی پی 132کے سینئر رہنما سید عمران علی شاہ نے کہا ہے امپورٹڈ حکومت ملک میں معاشی استحکام پیدا کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ مہنگائی کے نئے طوفان نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ مہنگائی پر قابو نہ پائے جانے سے ملک میں غیریقینی بڑھ رہی ہے ۔ آٹا چینی گھی پٹرول ادویات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا امپورٹڈ سرکار عدم دشمن پالیسیوں سے عوام کا خون پی رہی ہے ۔
قوم اپنے اوپر ہونے والے ظلم و زیادتی ناانصافی کا حساب ووٹ کی طاقت سے لے گی ۔ آنے والا دور عمران خان کا ہے کرپٹ مافیا جیلوں میں ہوں گے اور پی ٹی آئی عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئے گی ۔