ٹیکسٹائل ملز ہونے سے مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں، امانت بشیر
لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 250 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بندہونے سے ہزاروں مزدور بےروزگار ہوگئے ہیں ،آئی ایم ایف کی جانب سے ایک بار پھر بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر شرائط کو پورا کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے جس سے معیشت سمیت ہر طبقہ دباﺅ کا شکار ہو جائے گا۔