سبزیوں کی بہتر کاشت کیلئے مناسب پانی کی بہت ضرورت، ماہرین

 سبزیوں کی بہتر کاشت کیلئے مناسب پانی کی بہت ضرورت، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سیالکوٹ (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ سیالکوٹ کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں نیز ان سبزیوں کیلئے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیاں کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دینے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پانی کھیلیوں سے اوپر نہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اگا متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نےبتایا کہ اگر گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جوکافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوںپالک، دھنیا، میتھی، گوبھی، ٹماٹر، شلجم، گاجر، مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -