سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

 سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کیلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ پلانٹر، ٹریکٹرڈرل، سنگل روکاٹن ڈرل، پوریا کیرا ڈبلنگ و چوپاکے ذریعے کاشت نہایت کار آمد ثابت ہوتی ہے لہذاکاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اورقطاروں کا درمیانی فاصلہ سوادو سے اڑھائی فٹ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12انچ رکھاجائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے اے پی پیکوبتایا کہ کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھنا چا ہیئے کہ بیج تروترحالت میں کاشت کیاجائے۔
 اور بیج کی گہرائی 2انچ سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا مقصود ہوتو کھیلیاں آلو کاشت کرنے والے رجر سے شرقاغربا نکالی جائیں اورکھیلیوں میں پہلے پانی لگایاجائے پھرجہاں تک وترپہنچے اس سے تھوڑا اوپرخشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایاجائے۔\378

مزید :

کامرس -