سندھ پولیس اور رینجرز نے بڑے نقصان سے بچا لیا،شیری رحمان
اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،اپنے ایک بیا ن میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس اور سندھ رینجرز نے فوری اور موثر کاروائی سے حملے کو ناکام کیا اور ملک کو بڑے نقصان سے بچایا،دہشتگدری کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد کھڑی ہے۔
شیری رحمان