عدلیہ پر الزامات لگائے جارہے ہیں ، مریم اور وزراءکو بھی عدالت طلب کرے ، اسد عمر 

عدلیہ پر الزامات لگائے جارہے ہیں ، مریم اور وزراءکو بھی عدالت طلب کرے ، اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے آج عدلیہ پر بدترین الزامات لگائے جا رہے ہیں، عدالت مریم نواز صاحبہ اور ان کے وزراء کو بھی توہین عدالت کیس میں طلب کرے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا لگ رہا ہے ملک کے اندر کوئی آئین اور قانون نہیں ، سپریم کورٹ غیر قانونی کام کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کرے، دیدہ دلیری کےساتھ قانون کو توڑا جا رہا ہے، ملک کا وزیر داخلہ ٹیپ کے بارے میں خود اعلان کرتا ہے، ان کی مہم کا مقصد عدلیہ کے ادارے کو نشانہ بنانا ہے، یہ عدلیہ پردباو¿ ڈال رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کوئی ابہام نہیں 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، جب مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر پاسپورٹ بحال ہو جائے تو وہ عدالت ٹھیک ہوتی ہے، 26 نومبر کو میرے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنایا گیا تھا، میں نے پاکستانی کی حیثیت سے عدلیہ سے گلے کا اظہار کیا، میں نے کہا ار شد شریف کی والدہ کو انصاف نہیں مل رہا۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -