مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم نہ کرنے کی درخواست مسترد فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم نہ کرنے کی درخواست مسترد فیصلے کیخلاف انٹرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور ( نامہ نگار خصوصی )مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم نہ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ، درخواست گزار کے وکیل احمد عبداللہ ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ مانگا منڈی ایک بڑی آبادی اور لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے، مانگا منڈی سے کم ابادی کے علاقوں چوہنگ سمیت دیگر میں نادرا سنٹر قائم کئے گئے، آبادی اور فنڈز کمی کا بہانہ بنا کر نادرا سنٹر قائم نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی، شہریوں کو شناختی کارڈ، ب فارم سمیت دیگر کے اندراج کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ، سنگل بنچ نے سنٹر کی بجائے موبائل وین سروس کی بہتری کی یقین دہانی پر درخواست خارج کی، استدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت نادرا حکام کو مانگا منڈی میں نادرا سنٹر قائم کرنے کا حکم دے۔
اپیل دائر

مزید :

صفحہ آخر -