کراچی، آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،عوام پریشان

  کراچی، آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (تجمّل ہاشمی)کراچی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، کراچی میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے 10 کلو آٹا 1300 روپے میں فروحت ہو رہا ہے، سندھ حکومت موجودہ صورت حال میں خاموش تماشائی نظر آ رہی ہے ،مہگائی نے عوام کی زندگی دوبھر کر دی ہے ،کراچی شہر میں آٹا ایک بار پھر نایاب ہو چکا ہے ، چھوٹے دوکان دار سارا دن آٹے کی دستیابی کے لئے ملز مالکان کی منتیں کرنے پر مجبور ہیں اس حوالہ سے چوہدری عامر عبداللہ چیئرمین (پی ایف ایم اے) سا¶تھ زون سے رابطہ کیا گیا تاکہ فلور ملز مالکان کا موقف لیا جائے جس پر چودھری عامر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 92000 ہزار ٹن گندم کا کوٹہ رواں ماہ کی ابتدائی تاریخ کو جاری کیاتھا باقی 90000 ہزار ٹن کوٹہ جاری کرنے کا وعدہ ابھی تک وفا نہیں جس کی وجہ ملز مالکان کو آٹے کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے، چودھری عامر کا کہنا تھا کہ مارچ میں نئی فصل بھی آ جائے گی ۔ سندھ حکومت کو چاہے کہ گندم کی فراہمی کو جاری رکھیں حکومت سندھ کے پاس ضرورت سے زیادہ ذخیرہ موجود ہے۔ جب تک گندم کی فراہمی بحال نہیں ہو گی کراچی میں آٹے کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکے ،۔کراچی میں آٹے کی قلت میں اضافہ کا باعث دوسرے شہروں میں آٹا کی فراہمی ہے جس کی وجہ سے کراچی کی عوام کو قلت کا سامنا ہے اس کی وجہ سے مہنگا آٹا خریدنے پر بھی مجبور ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -