میلسی ”زہریلے “پانی کی سپلائی ‘ شہریوں پر بیماریوں کا حملہ 

میلسی ”زہریلے “پانی کی سپلائی ‘ شہریوں پر بیماریوں کا حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار)میلسی شہر اور قصبات میں صاف میٹھا پانی نہ ہونے سے معدے جگر ۔گردے شوگر اور ہیپاٹائٹس کی امراض عام ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق میلسی شہر اور قصبات میں صاف پانی کی فراہمی ایک بڑ امسئلہ بن چکا ہے ۔فراہمی آب کے لیے 30 سال سے 50 سال پہلے والا انفراسٹرکچر موجود ہے جو ناقابل. استعمال ہے جبکہ شہر کے 20 سے 30 فیصد منسلکہ آبادیوں اور 60 فیصد قصبات 80فیصد دیہاتوں میں فراہمی آب کا نظام سرے سے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 موجود نہیں بڑے قصبات میں ٹینکیاں ہیں تو ان کی دیکھ بال حتی۔کہ۔کلوری نیشن تک باقاعدگی سے نہیں ہوتی ۔مشرف دور میں کروائے گئے سروے میں زیر زمین پانی کے سرکاری محکموں کے پانی کے سیمپلز میں سنکھیا /آرسینک کی مقدار عالمی مقدار کی نسبت زیادہ پائی گئی تو میلسی اور چکوک میں صاف پانی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس دیے جاتے رہے مگر ان کے فلٹر خراب ہونے کے بعدپانی ڈائریکٹ سنکھیا ملا چکوک قصبات ۔اور شہر کے واٹر فلٹریشن پلا نٹس سے آرہا ہے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے بعض کمپنیوں نے پانی بنانے کے پلانٹس لگاکر صاف پانی روزانہ کی بنیاد پر فروخت کر نا شروع کردیا جو غریب اور متوسط طبقہ افورڈ نہ کرسکا۔ کچھ خوشحال افراد نے گھروں میں فلٹر پلا نٹس لگوالیے مگر 70 فیصد غریب طبقہ اس نعمت سے بدستور محروم ہے اور مذکورہ بیماریوں میں مبتلا ہونا معمول بن گیا ہے ۔جس نے گردے اور جگر کے اعضا کو ناکارہ کر نا شروع کردیا ہے اور مقامی سطح پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے چکوک اور قصبات کے لوگ لاکھوں روپے لگا کر سیکڑوں کی تعداد میں اب تک تحصیل میلسی میں گردے کی پیوند کاری لاہور اوراسلام آباد میں کروا چکے ہیں ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں ابتدائی درجے کاہی کڈنی کمپلیکس بنا ہے ۔جو شدید نوعیت کے مریضوں کے لیے ناکافی ہے ۔جن کی تعداد کا حکومتی سروے کرایا جائے تو اعداد و شمارپانی کے "زہریلے "ہونے کی حقیقت سامنے لائے گا ۔ بیماریاں بڑھنے سے حالات روز بروز اس حوالے سے گھمبیر ہو رہے ہیں اعلی حکام سے خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس درست کرنے اور جن آبادیوں میں ان کی ضرورت ہے وہاں ان کی تنصیب کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔