میلسی ‘ کھاد کی بلیک میں فروخت ‘ فصلیں بری طرح متاثر ‘ زراعت افسر بھی غائب 

میلسی ‘ کھاد کی بلیک میں فروخت ‘ فصلیں بری طرح متاثر ‘ زراعت افسر بھی غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ زراعت آفیسر سید امتیاز شاہ اور دیگر انتظامی ادارے یوریا کھاد کنٹرول ریٹ پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئے کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ سرعام 3300 روپے میں بلیک میں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
یوریا کھاد کی فروخت جاری ہے کسان لٹ گئے ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔گندم،ٹنل سبزیوں کی فصلیں کھاد نہ ملنے سے متاثر ہونے کا خطرہ۔تحصیل صدر کسان اتحاد شبو خان بلوچ اور کسان رہنما ارشاد احمد خان بھابھہ نے وزیراعلی پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔تاکہ کسانوں کی فصلیں خوشحال ہوں اور زراعت ترقی کرے۔
کھاد کنٹرول