رحیم یار خان ‘ پرانی رنجش پر فائرنگ ایک قتل ‘ 5زخمی مقدمہ درج ‘ ملزم گرفتار

رحیم یار خان ‘ پرانی رنجش پر فائرنگ ایک قتل ‘ 5زخمی مقدمہ درج ‘ ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہونے کے واقعہ پر پولیس نے قتل اقدام سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی بستی پیر شہیداں کے رہائشی عمیر علی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ سے پیوشتہ روز تین بجے کے قریب اسکا برادرم انس علی ودیگر گلی میں موجود تھے اور اسکا والد محمد یونس محمد بوٹا محمد سلیم محمد جمیل اور عمران علی گلی میں کھڑے تھے کہ اسی دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح 7 ملزمان اعجاز عرف ججی تصور عباس اویس جٹ محمد یسین عدیل سندھو شاہد جٹ اور ریاض جٹ 5 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور جان سے ماردینے کی خاطر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث محمد یونس محمد بوٹا محمد سلیم محمد جمیل اور محمد عمران شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان نے ان کا موٹرسائیکل توڑ دیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو تحویل میں لیکر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود محمد یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ وجہ عناد ہے کہ سابقہ مقدمہ بازی تھانہ صدر میں درج مقدمہ نمبری 22/23 بجرم 376 (iii) کی پیروی کرنے پر ملزمان اعجاز عرف ججی وغیرہ نے حملہ کیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے عمیر علی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔
مقدمہ بازی