منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان تیار ‘ نواب امان اللہ ‘ پیر عامر اقبال 

منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان تیار ‘ نواب امان اللہ ‘ پیر عامر اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دنیاپور(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیدوار برائے این اے160سابق ممبر قومی اسمبلی نواب امان اللہ خان اور امیدوار برائے پی پی224 سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ نے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاوفاقی حکومت کاپیش کردہ منی بجٹ مہنگائی کاطوفان ہے جو کہ غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں منی بجٹ قیمتوں میں اضافےکا نہ تھمنے والا طوفان لے آیا ہےپیٹرولیم،مصنوعات،ادویات کی قیمتوں میں اضافے اورتمام اشیاوخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے عوام کا مہنگائی سے برا حال ہے وفاقی حکومت کے لگائے گئے بے تحاشہ ٹیکس سے ضروریات ذندگی کی اشیا وخوردونوش خریدنا ذندگی کا گزر بسر کرناعوام کیلیے نہایت مشکل ہےعمران خان صاحب وہ واحد سچا لیڈر ہے جو ملک کواس مشکل صورتحال سے نکال سکتے ہیں عوام کا سمندر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہم مخالفین سے ڈرنے والے نہیں ہیں پوری قوم خان کے ساتھ ہے اوردنیاپور بھی پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے۔