الیکشن کراﺅ ‘ ملک بچاﺅ ‘ پی ٹی آئی (ق) لیگ کی احتجاجی ریلیاں ‘ نعرے بازی 

الیکشن کراﺅ ‘ ملک بچاﺅ ‘ پی ٹی آئی (ق) لیگ کی احتجاجی ریلیاں ‘ نعرے بازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جہانیاں ‘ لیاقت پور ( نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 147 ملک غلام مجتبی میتلا کی قیادت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بڑی تاریخی ریلی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر )
نکالی گئی۔ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار ہو کر شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے مہنگائی مکاو الیکشن کراو کے نعرے بلند کیے،ریلی کے راستے میں شہریوں اور تاجروں نے ریلی پر گل پاشی کرتے ہوئے ریلی کا شاندار استقبال کیا۔ریلی باب ختم نبوت جہانیاں سے شروع ہو کر بائی پاس جہانیاں،ڈی پی ایس چوک،صدر بازار سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔جہاں ملک غلام مجتبی میتلا نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانیاں میں آج ریلی اعلی قیادت کے حکم پر نکالیں گئیں ہیں اور ریلی کا مقصد مہنگائی کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنا ہے،آٹا،گھی،پٹرول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا روز بروز مہنگی اور نایاب ہو رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیراہتمام پی ٹی آئی رہنما چوہدری جہانزیب رشید، سابق ایم پی اے رئیس محمد اقبال اور تحصیل صدر ق لیگ چوہدری شہزاد وڑائچ کی قیادت میں مہنگائی مکاو الیکشن کراو ریلی خیابان رشید سے اللہ والہ چوک تک نکالی گئی، ریلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے مہنگائی مکاو الیکشن کراو کے نعرے لگائے چوہدری جہانزیب رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہے حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرادیئے ہیں سلیکٹڈ حکومت فوری الیکشن کا اعلان کرے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو عمران خان ہی اندھیروں سے نکال سکتے ہیں