ڈی سی وہاڑی سے کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات
وہاڑی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کو کھاد ڈیلرز ایسو سی ایشن کی طرف سے ضلعی صدر چوہدری بشارت علی نے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے 5لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پراے سی وہاڑی کامران افضل بخاری، جنرل سیکرٹری کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )
کاشف،چوہدری ظفر، چوہدری شاہد اور نمائندہ کسان اتحاد اکرم کمبوہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کھاد ڈیلرز ایسو سی ایشن کی طرف سے ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے دیئے گئے چیکس وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے مخیر حضرات متاثرین زلزلہ ترکیہ و شام کے بہن، بھائیوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ضلع وہاڑی کی عوام سے متاثرین زلزلہ ترکیہ و شام کی امداد کیلئے اپیل کی جاتی ہے کہ"وزیر اعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ "اکانٹ آئی بی اے این:PK18NBPA0001004182864740نیشنل بنک آف پاکستان اور آئی بی اے این PK52BPUN6010265797000010بینک آف پنجاب کے اکانٹ نمبرز میں دل کھول کر مالی امداد کریں۔اور نئے تھری پلائی کمبل، آٹا، چاول، چینی، دالیں، کوکنگ آئل، مرچ، مصالحہ جات، خشک دودھ اور ڈبے والا دودھ عطیہ کریں۔