وہاڑی ‘ پولیس مقابلہ ‘ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ۔ قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ملزم شانی جوئیہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ساتھی فرار، تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر وہاڑی کے دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 541/22 میں زیر حراست(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
ملزم شان احمد عرف شانی جوئیہ کو ریکوری کے لیے پولیس وین میں لیجا رہے تھے کہ نواحی گاں 53 ڈبلیو بی کے قریب گھات لگائے ہوئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر سیدھی فائرنگ کر دی جس سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے اور گاڑی روک کر پوزیشن لیکر جوابی فائرنگ کی تو ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ دوران فائرنگ ملزمان کی فائرنگ سے شانی جوئیہ شدید زخمی ہو گیا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کردی گئی ہلاک ملزم شانی جوئیہ پاکپتن ،ساہیوال ،فیصل آباد اور وہاڑی میں 22 سے زائد قتل، ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان نے کہا کہ دیدہ دلیری سے زندگی اور مال و متاع سے شہریوں کو محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کے لیے وہاڑی کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی اور ساتھیوں کو جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔