قادر پور راں ‘ پولیس مقابلہ ‘ فرار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ‘ تیسرے ملزم کی تلاش تیز 

قادر پور راں ‘ پولیس مقابلہ ‘ فرار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ‘ تیسرے ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار) تھانہ قادر پورراں کے علاقے شفیع والا باغ کے قریب واردات کے بعد پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈکیتی چوری کے مقدمات میں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
پولیس کو مطلوب2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات پونے 9 بجے کے قریب پولیس کانسٹیبل سعید احمد جو تھانہ قادر پورراں سے اپنی ڈیوٹی کے بعد متی تل بسواری موٹر سائیکل گھر جا رہا تھا کہ شفیع والا باغ کے قریب 3 مسلح ڈاکوں نے روک لیاڈاکوں نے کانسٹیبل سے ساڑھے 10 ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین لیےاسی دوران ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد اور شان ادریس بسواری موٹر سائیکل پہنچے جن کو دیکھ کر ڈاکو فرار ہو گئےپولیس تھانہ قادر پور راں کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی مخدوم رشید اور ایس ایچ او قادر پورراں اختر اسلام اور اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے چھاپے شروع کر دیئےڈاکوں کی تلاش شروع کی گئی اسی دوران چھپے بیٹھے ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ کے دوران ہی ڈاکو فرار ہو گئے پولیس نے فرار ڈاکوں کی تلاش جاری رکھی جس دوران 2 فرار ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو زخمی حالت میں کسی پرائیویٹ کلینک پر پہنچے تھےگرفتار ڈاکوں کی شناخت شریف ولد صدیق قوم انصاری سکنہ متی تل اور تنویر ولد محمد رمضان قوم کھل سکنہ متی تل سے ہوئی جبکہ تیسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے گرفتار ڈاکو شریف رابری، موٹر سائیکل چوری و دیگر 5 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے