اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار، سونا2800روپے تولہ مہنگا
ملتان (نیٹ نیوز) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کے روز روپے کی قدر میں استحکام رہا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 266روپے پر رقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 282روپے اور برطانوی پاو¿نڈ کی قیمت فروخت 2.50روپے بڑھ کر318.00روپے پر آ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 30پیسے بڑھ کر 70.70روپے ہوگئی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 73 روپے پر مستحکم رہی۔لمی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے کی فی اونس قیمت19ڈالر اضافے سے1843ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
2800روپے بڑھ کر 1لاکھ96ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2400روپے اضافے سے1لاکھ68ہزار38روپے ہوگئی،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے بڑھ کر2130روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔
ڈالر