حادثہ ‘ایک جاں بحق ‘ نہر سے نوجوان کی لاش برآمد 

حادثہ ‘ایک جاں بحق ‘ نہر سے نوجوان کی لاش برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان ‘ لیاقت پور ‘ گگو منڈی ‘ دھنوٹ ( بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ خصوصی ) پھٹا رکشہ اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم 35 سالہ شخص جان بحق پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خان بیلہ روڈ نزد 56 موری کے سامنے تیز رفتار پھٹا رکشہ اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں شمس آباد کا رہائشی 35 سالہ محمد افضال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔(بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
 اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کوہسپتال منتقل کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔ شیخ فاضل کے قریب نہر سے نا معلوم نوجوان کی لاش برآ مد ہوئی متوفی کی عمر 30/35سال معلوم ہوتی ہے چہرے پر چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے جب کی اس نے جو قمیض پہنی ہوئی ہے اس پر لاہور ٹیلرز سپر بازار گگو کا مونو گرام لگا ہوا ہے تا حال متوفی کی شناخت نہیں ہوئی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے دھنوٹ بستی سنتو والا کے رہائشی ریاض درکھان کی بیٹی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا دریں اثنا امیر پور سادات کے نواحی علاقے میں ٹیوب ویل کے کمرے میں سویا ہوا نذر محمد ڈوگر مردہ حالت میں پایا گیا ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ صلاح الدین نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ورثانے کارروائی سے انکار کر دیا۔