اللہ نے ڈاکٹرز کو مسیحائی کیلئے چنا ، وہ اپنی ذمہ داری پہچانیں ، بلیغ الرحمن 

اللہ نے ڈاکٹرز کو مسیحائی کیلئے چنا ، وہ اپنی ذمہ داری پہچانیں ، بلیغ الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹر کٹ بیورو) گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز معاشرے کا وہ خوش قسمت طبقہ ہے جسے اللہ تعالی نے مسیحائی کے لئے چنا او رانہیں عزت بخشی۔اب ان کا فرض ہے کہ وہ اپنی اس بھاری ذمہ داری کو پہچانے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کر کے دنیا اور آخرت میں سر خرو ہوں -انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اپنی منزل کا پتہ ہونا چاہیے کیونکہ اسی میں کامیابی ہے ورنہ ہم راستوں میں بھٹکتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ساہیوال میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ہے۔اس موقع پر سال(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
 2016-21کے گریجویٹس کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔پرنسپل پروفیسر محمد عمران حسن خان،مہمان اعزاز پروفیسرڈاکٹر سارہ غفور،کنوینر کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر احمد ذیشان جمیل،ڈاکٹر راﺅ ریاض الحق،ڈاکٹر اختر محبوب،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید،آر پی او محبوب رشید،ڈپٹی کمشنر اکرام الحق،ڈی پی او فیصل شہزاد،فکلیٹی ممبران،والدین اورگریجویٹ طلبا و طالبات بھی موجود تھیں۔کانووکیشن میں ڈاکٹر ایمن شفیق کو 11میڈل حاصل کرنے پر بیسٹ گریجویٹ کا اعزاز دیا گیا جبکہ ڈاکٹر اقصی انور نے 7،ڈاکٹر عائشہ اکرم نے 6اور ڈاکٹر بینش امین نے 5میڈل حاصل کئے -گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ساہیوال میڈیکل کالج کا قیام وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اس خطے کی ایک گراں قدر خدمت ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں -انہو ںنے کہا کہ ہر شہری ملکی سیاست اور معاملات میں دلچسپی لے اور اسی پارٹی کو ووٹ دے جو ملک کی خدمت کرنے والی اور ترقی دینے والی جماعت ہو -انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان ملک کا سرمایہ ہے جس کی مناسب تربیت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے -انہو ںنے کامیاب گریجویٹس کے والدین او راساتذہ کو ان کا کامیابی پر مبارکباد دی۔اس سے پہلے پرنسپل پروفیسر عمران حسن خان نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی تعلیمی ترقی پر روشنی ڈالی اور گریجویٹ ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری توجہ انسانیت کی خدمت کے لئے وقف رکھیں ۔بعد میں انہوں نے سیشن 2016-21کے گریجویٹ سے حلف بھی لیا ۔دریں اثناءگورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ہاکی اسٹیڈیم میں لگائی میڈ ان ساہیوال ایکسپو 2023 کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے تاجر برادری اور مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اپنے وسائل میں سے غریبوں اور ضرورت مندوں پر بھی خرچ کریں۔ آخر میں صدر ساہیوال چیمبر کی جانب سے گورنر پنجاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
گورنر پنجاب