وزیراعظم ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں عوام کو جلد ریلیف ملے گا ‘ سعید مینس

وزیراعظم ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں عوام کو جلد ریلیف ملے گا ‘ سعید مینس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ جہاں پشاور کے بعد کراچی کا سانحہ قابل مذمت اور الم ناک ہے وہاں سکیورٹی فورسز نے کم سے کم۔جانی نقصان کے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ۔کیا 22 کروڑ عوام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے کراچی کے لو گوں کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کیں یازخمی ہوئے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں الحاج سعید احمد خان منیس نے کہا کہ قوم اس مسئلے پر بیدار رہے کہ دشمن ملک ہماری سیاسی پولرائیزیشن کا فائدہ اٹھانے کا آغاز کر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جری افواج اور پولیس فورسز ہائی الرٹ ہو کر فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ہماری سرزمین کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں اب کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔سانحہ پشاور نے فورسز کو جان نچھاور کر نے کے علاوہ وطن دشمن کارروائیوں کے دندان شکن جواب دینے کا بھی نیا حوصلہ دیا ہے ۔دریں اثنا انہوں نے لیگی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت ایک نام پر متحد ہے اور وہ میاں نواز شریف کا نام ہے جو جلد وطن آکر عوام کو ان ادوار کی آسا نیاں دیں گے جو مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف گذشتہ حکومت کے معیشت کو لگائے گئے زخموں کی مسیحائی کرنے میں مصروف ہیں ۔
سعید مینس