عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے تو ملک میں سکون ہو جائےگا، رانا مشہود
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے چیف جسٹس آف پاکستان سے آڈیو لیک کے معاملے پراز خود نوٹس لینے اور فاضل جج کو کسی بنچ کا حصہ بنانے سے روکنے کا مطالبہ کر دیا.لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ دہشتگری کی لہر کے تانے بانے ان لوگوں سے ملتے ہیں جنہیں پی ٹی آئی دور میں معافی دی گئی، چارٹر آف اکانومی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہ(بقیہ نمبر39صفحہ6پر )
تھی،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدوں کے نتائج معاشی بدحالی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ جب ججز پیشی کے لیے وقت دیتے ہیں تو شرم آتی ہے،منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی طرز پر کیا پھر جوڈیشل کو کی تیاری کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،کوئی جیل بھرو تحریک نہیں ہو گئی،عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے تو ملک میں سکون ہو جائے گا۔
رانا مشہود