ملتان ڈویژن ‘8لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ 

ملتان ڈویژن ‘8لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے گندم خریداری مہم کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان، خانیوال،لودھراں اور وہاڑی میں 8 لاکھ ٹن سے زائد گندم خرید کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں محکمہ فوڈ ملتان ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عدنان بدر نے گندم خریداری مہم کے انتظامات پر (بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے 48 گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ضلع بندی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ٹارگٹ 100 فی صد مکمل ہوگا۔گندم ذخیرہ کرنے والی سیڈ کمپنیوں کے خلاف بھی کریک ڈاو ن کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گندم خریداری مراکز پر سخت سیکورٹی اور ریونیو عملہ بھی تعینات ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گڈ گورننس کیلئے ضلعی افسران کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ انسپکشن کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران پرائس چیکنگ،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن اور عوامی شکایات پر دورے کرینگے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نت پٹرول پمپس اور مراکز صحت کی چیکنگ کی اس موقع پر اے سی سٹی مس سیمل نے شکایت پر پٹرول پمپ سیل کرکے 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہ اے سی صدر عامر افتخار نے سیوریج سکیم اور بلی والا مرکز صحت کی چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز شجاع آباد اور جلالپور نے بھی تحصیلوں میں دورے کئے اور عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ ضلعی محکموں کو عوام کو ریلیف دینے کا پابند کیا ہے۔فیلڈ وزٹس سے سرکاری اداروں پر اعتماد بحال،عوامی رابطہ میں اضافہ ہوگا۔