ترکیہ میں زلزلہ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا، معافی مانگ لی

ترکیہ میں زلزلہ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کا سافٹ ...
ترکیہ میں زلزلہ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا، معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان دنیا میں واحد ملک ہو گا جہاں لوگ اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی میں ملک کو بدنام کرنے میں پیچھے نہیں رہتے ، ایسی ہی کوشش ایک نوجوان کی طرف سے کی گئی جس نے پاکستان کی جانب سے ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوائی جانیوالی امدادی سامان کے حوالے بغیر کسی تصدیق کے صبح سویرے اٹھتے ہی سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال دی ۔
نوجوان کا اپنے ویڈیو میں کہناتھا کہ ترکش میڈیا پر خبر چل رہی تھی کہ جو سامان ہم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان بھجوایا تھاوہی سامان پاکستان نے اپنا ٹیگ لگا کر واپس بھیج دیاہے ، نوجوان کاکہناتھا کہ پاکستان کی طرف بھجوائے جانیوالا وہی سامان ہے جو ترکی نے سیلاب متاثرین کی طرف سے بھجوایا گیاتھا، نوجوان کاکہناتھا کہ آج ہمیں شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ کیسے کیسے لوگ پاکستان پر حکومت کررہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں دورے سے منع کر دیا جاتا ہے ، مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ ان لوگوں کو تو اپنی عزت کا خیال ہے ہی نہیں ۔
نوجوان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قومی اداروں نے نوٹس لیا اور نوجوان سے تفصیلات طلب کیں تو نوجوان کا جھوٹ پکڑا گیا اور اسے اپنے اس عمل پر معافی مانگنی پڑ گئی۔
نوجوان نے سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کے بعد معافی مانگتے ہوئے کہاکہ کل میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ ”پاکستان نے ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے وہی سامان بھجوا دیا ہے جو ترکیہ نے سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان بھجوایا تھا“اس خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ویڈیو اپ لوڈ ہوئی ہے،نوجوان کا کہناتھا کہ میں نے معذرت کرتے ہوئے وہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی ہے،نوجوان کا کہناتھا کہ میں معذرت خواہ ہوں میری وجہ سے کسی کی دل آزاری بھی ہوئی ہو۔