شادی والے گھر میں ڈاکوؤں کا دھاوا، جہیز کا سامان، طلائی زیورات، 10 لاکھ نقد لوٹ کر فرار

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکو شادی والے گھر میں لوٹ مار کے دوران جہیز کا سامان، طلائی زیورات اور 10 لاکھ روپے نقد اڑا لے گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں شادی کی گہما گہمی جاری تھی کہ ڈاکووں نے ہلہ بول دیا۔ دلہن کے جہیز پر مشتمل قیمتی سامان اور 7 تولے کے طلائی زیورات لوٹ لئے۔
ڈاکووں نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ شادی کے خرچ کیلئے گھر میں موجود 10 لاکھ روپے بھی الماری سے نکلوائے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔