”ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں کوئی صنفی امتیاز نہیں برتا گیا“اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی حج تقرری عمل میں صنفی امتیاز کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے خاتون افسر کی سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل بھی خارج کردی ،خاتون افسر نے ڈی جی تقرری میں وزارت مذہبی امور پر صنفی امتیاز کا الزام لگایا تھا،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں کوئی صنفی امتیاز نہیں برتا گیا،انٹرویو پینل نے آفیشل لیول پر کوئی ریکارڈنگ نہیں کی ،ایسے معلوم ہوتا ہے خاتون نے خودانٹرویو کی ریکارڈنگ کی جو مناسب نہیں تھا،خاتون کی ریکارڈنگ پر انحصار بھی نہیں کیا جا سکتا۔