ملک آج مشکل حالت میں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ، شاہد خاقان عباسی 

ملک آج مشکل حالت میں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ، شاہد خاقان عباسی 
ملک آج مشکل حالت میں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ، شاہد خاقان عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، مسائل کے حل کی غیر سیاسی پلیٹ فارم سے کوشش ہے،ہم کسی جماعت سے نالاں نہیں ہیں، ملک آج مشکل حالت میں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفی نوازسمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کراچی میں تشویشناک واقعہ پیش آیا،ایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہو کر مقابلہ کیا، اس خرابی سے نجات حاصل کی،ان کاکہناتھا کہ یہ واقعات معیشت کو مزید کمزور کر دیں گے ،کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کر سکتی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پولیس آفس پر حملے کے سبب اپنا سیمینارملتوی کیا،ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، اہلیت نظر نہیں آتی ، سیاسی حلقے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں،اپنے پلیٹ فارم سے عوام اور مسائل کے حل کی بات کررہے ہیں۔