شاداب خان نے بس میں سوتے کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

شاداب خان نے بس میں سوتے کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی
شاداب خان نے بس میں سوتے کولن منرو کو تنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کے بیٹر کولن منرو کو تنگ کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کل ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر کولن منرو کے ساتھ شرارت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی چند سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ بس میں سوار کولن منرو اپنی نشست پر بیٹھے اونگھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے چہرے کو کیپ سے ڈھانپ رکھا ہے لیکن شاداب خان شرارت کرتے ہوئے سوتے کولن منرو کے کھلے ہوئے ہونٹوں کے درمیان انگلی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کولن منرو کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ساتھی بیٹر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اٹھ جاؤ کولن منرو۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL Video Gallery -