8 سالہ بچے کو گلی سے اغوا ءکر کے جلا دینے والا سفاک قاتل گرفتار

8 سالہ بچے کو گلی سے اغوا ءکر کے جلا دینے والا سفاک قاتل گرفتار
8 سالہ بچے کو گلی سے اغوا ءکر کے جلا دینے والا سفاک قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں 8 سالہ بچے کو گلی سے اغواء کر کے جلا دینے والا مبینہ سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز "کے مطابق لاہور میں 8 سالہ معصوم بچے کی جلی ہوئی لاش پولیس نے برآمد کر لی،  ملزم نے گلی میں کھیلتے ہوئے معصوم بچے کو اغوا ءکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بعد ازاں لاش جلا کر پھینک دی۔

اسلام پورہ پولیس نے انسان نما درندے کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔