عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہواس کی مثال نہیں ملتی، مریم اورنگزیب کا عمران خان پر وار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہواس کی مثال نہیں ملتی، ہر روز گالی ، دھمکی اور دھونس کے ذریعے عدلیہ سے ضمانت لے لیتے ہو۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب صرف تمھیں اور تمھارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ پاکستانی معیشت کو کھوکھلا کرنے والے کرداروں اور ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ن لیگ اب صرف عوام کو بے روز گار کرنیوالوں اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ عمران خان صاحب! یہ بیان دینے کیلئے بہت ساری بے شرمی چاہئے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپنی امپورٹڈ حکومت اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے عدلیہ پر حملہ آور ہے، حکمران الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر ہم ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔