زینت امان نے بال نہ رنگنے کی وجہ بتا دی

سورس: Instagram/thezeenataman
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان نے خواتین کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ایک خصوصی پیغام میں بال ڈائی نہ کروانے کی وجہ بتا دی۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی سفید بالوں میں ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بحیثیت خواتین ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہماری سماجی قدر جوانی اور جسمانی خوبصورتی میں ہے، اگر یہ بات ہمیں واضح طور پر نہیں بھی بتائی جاتی تو ہزار شاندار الگ الگ طریقوں سے بتائی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر جوان ہونا حیرت انگیز بات ہے تو بوڑھا ہونا بھی اتنی ہی حیرت انگیز بات ہے اور مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سفید بالوں والی ہر عمر کی خواتین اس روایتی انداز کو چیلنج کرتی ہیں۔