پی ٹی آئی کی جیل بھرو مہم، پنجاب پولیس کو رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو حراست میں نہ لینے کی ہدایت

پی ٹی آئی کی جیل بھرو مہم، پنجاب پولیس کو رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو ...
پی ٹی آئی کی جیل بھرو مہم، پنجاب پولیس کو رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو حراست میں نہ لینے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے پولیس کو رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو حراست میں نہ لینے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے بعد پنجاب پولیس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تحریک انصاف کے صرف قانون کی خلاف ورزی کرنے کارکنان کو حراست میں لیا جائے، رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دینے والوں کو تحویل میں نہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کاا علان کیا تھا۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان کہیں تو سب سے پہلے میں خود گرفتاری دوں گا

مزید :

قومی -