آڈیو لیک کا معاملہ ، تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے سخت ردعمل دے دیا 

آڈیو لیک کا معاملہ ، تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے سخت ردعمل دے دیا 
آڈیو لیک کا معاملہ ، تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے سخت ردعمل دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے آڈیو لیک کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہور میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کی جانب سے فون ٹیپ اور لیک کرنے سے میرے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں جس کے خلاف عدالت جاﺅں گی اور تمام سوالوں کے جواب بھی دوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ کیا رانا ثنااللہ نے میرا فون ٹیپ کرنے سے پہلےعدالت سے اجازت لی ؟ کیونکہ کسی کا بھی فون ٹیپ کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لینا ضروری ہے ۔
سابق صوبائی وزیرکا کہنا تھاکہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق جے آئی ٹی کا حصہ تھے ، ان کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ حملہ آوروں کی تعداد3 تھی ، انہوں نے کہا کہ اس کیس پر کام کرنیوالے افسران کو بلیک میل کیا گیا جس کی وجہ سے کچھ افسران نے استعفیٰ بھی دیا لیکن غلام محمود ڈوگر ڈٹ گئے جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کردیا گیا جب کورٹ نے انہیں دوبارہ تعینات کیا تو ان سے یہ پوچھنے کے لیے فون کیا کہ کب عہدے کا چارج لے رہے ہیں کیونکہ ہمیں امید ہے کہ ان کی دوبارہ تعیناتی سے کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع ہوں گی ۔ 

مزید :

قومی -