فلموں کا دبنگ حقیقی زندگی میں تنگ

فلموں کا دبنگ حقیقی زندگی میں تنگ
فلموں کا دبنگ حقیقی زندگی میں تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

سلمان خان کو 2022 میں لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی  اور 2023 کے آخر میں  ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سیکیورٹی خاص طورپر شامل ہے۔حال ہی میں سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب ممبئی پولیس  اداکار کے اہلخانہ کو بھی مزید سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔

مزید :

تفریح -