مسافر وین  بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی‘2 افراد جاں بحق

 مسافر وین  بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی‘2 افراد ...
 مسافر وین  بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی‘2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ(آئی این پی)مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے وین میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر واقع نواں پنڈ کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے چارے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 42 سالہ ملک محمد رمضان کھوکھر اور 30 سالہ شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے

 حاجی سردار 60 سال، شاہد 30 سال ،عبدالرزاق 40 سال، عبدل ولد یوسف 47 سال، یوسف 70 سال اور محمد نسیم 54 سال شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا.